مشہور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم ’دی ڈریس میکر‘ میں ان کے ساتھی اداکار کی کم عمری کے بارے میں انھوں نے کبھی ’سوچا ہی نہیں۔
اس فلم میں کیٹ ونسلیٹ کے ساتھ کام کرنے والے لیئم ہیمس ورتھ ان سے 14 سال چھوٹے ہیں اور انھوں نے حالیہ دنوں میں اعتراف کیا ہے کہ انھیں اپنے کردار کو تسلیم کرنے سے پہلے خدشات تھے کہ وہ ’کچھ زیادہ ہی کم عمر‘ ہیں۔
برطانوی سٹار ونسلیٹ نے بی بی سی کو بتایا: ’میں نے ہماری عمر کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔ میں اپنے آپ کو ایسی چیزوں سے پریشان نہیں کرنا چاہتی۔
ایک تبصرہ شائع کریں